17 نومبر، 2025، 7:33 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:

اسرائیل ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی جرأت نہیں کرسکتا، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

اسرائیل ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی جرأت نہیں کرسکتا، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل نائینی نے مہر نیوز کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت کی وجہ سے صہیونی حکومت دوبارہ جارحیت کی جرأت نہیں کرسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی، دفاعی ڈیسک: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نئینی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی میزائل قوت اور دفاعی تیاری کے سبب نئی جنگ شروع کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

تفصیلات کے مطابق، جنرل نائینی مہر نیوز کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ تصادم صرف روایتی فوجی جھڑپ نہیں تھی بلکہ تمام دفاعی پہلوؤں  ایران نے جارح دشمن کو ممکنہ حد تک شدید جواب دیا۔ یہ بلند ترین سطح کی تیاری برسوں کی منظم منصوبہ بندی، مسلسل فوجی مشقوں اور ان کمانڈرز کی دور اندیشی کا نتیجہ تھی جنہوں نے مہینوں پہلے ہی جنگ کو ناگزیر قرار دیا تھا۔

12 روزہ جنگ ایک مکمل تکنیکی، میزائل اور فضائی جنگ

جنرل نائینی نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ فطری طور پر ایران اور عراق کی آٹھ سالہ جنگ سے بالکل مختلف تھی۔ آٹھ سالہ جنگ میں زمین پر قبضہ اور خوزستان پر کنٹرول کے لیے کلاسیکی لڑائی کی گئی تھی۔ لیکن 12 روزہ جنگ ایک مکمل تکنیکی، میزائل پر مبنی اور فضائی تصادم تھی۔ یہ ایک حقیقی ہائبرڈ جنگ تھی جس میں سائبر آپریشنز، میڈیا وار اور ذہنی جنگ انتہائی سنجیدہ اور فیصلہ کن عناصر تھے۔ یہ تمام پہلو جدید غیر متوازن جنگوں کی خصوصیات ہیں۔ پہلی جنگوں میں بنیادی پیمانہ زمین پر قبضہ اور جانی نقصان ہوتا تھا، لیکن 12 روزہ جنگ میں کامیابی کا معیار قبضہ نہیں بلکہ اپنی مرضی تھوپنا اور میدان جنگ میں طاقت کے توازن کو بدلنا تھا۔ ہم مکمل کامیاب ہوئے اور دشمن کو مایوسی میں مبتلا کردیا۔

صہیونی ابتدائی حملے کے بعد ایران کی جوابی حکمت علی

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال فروری سے ہی ہم نے یقین کیا تھا کہ جنگ ناگزیر ہے۔ فوجی مشقیں اور باریک بینی سے کی جانے والی منصوبہ بندی اسی دن کی تیاری کے لیے تھیں۔ اعلی کمانڈرز، جن میں شہید باقری، رشید اور سلامی شامل تھے، مسلسل ہتھیاروں، سازوسامان، حربوں اور ٹیکنالوجی کی تیاری کا جائزہ لے رہے تھے۔ دشمن کے اچانک حملے کے فوراً بعد، جس میں چند اہم کمانڈرز شہید ہوگئے، کمانڈ کا نظام فوری طور پر بحال کر دیا گیا اور ہماری فورسز ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہوگئیں۔ مثلا فضائی آپریشن یونٹس جو نئے تقرر کی وجہ سے 12 گھنٹے کی تاخیر کا شکار تھے، مکمل تیاری کے ساتھ اپنے تاریخی میزائل آپریشن انجام دینے میں کامیاب ہوئیں۔ یہ تیاری برسوں کی کوششوں اور قیادت کی محنت کا نتیجہ تھی۔

12 روزہ جنگ اور ایران–عراق آٹھ سالہ جنگ کا موازنہ

جنرل نائینی نے صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ کا صدام حسین کی جانب سے مسلط کردہ جنگ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جنگیں امریکہ کے منصوبے کا حصہ تھیں تاکہ ایران کی قومی خودمختاری کو کمزور کیا جاسکے۔ دونوں صورتوں میں جارح طاقتوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور ایران کی اہم طاقتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ البتہ دونوں جنگوں میں بنیادی فرق یہ تھا کہ آٹھ سالہ جنگ بنیادی طور پر زمینی جنگ تھی اور عراق کی جانب سے خطرے کو کم سمجھا گیا۔ لیکن 12 روزہ جنگ فضائی اور میزائل جنگ تھی۔ ہم نے خطرے کا پہلے سے درست اندازہ لگاتے ہوئے مکمل تیاری کی تھی۔ ہم نے ایک سال قبل ہی جنگ کی بو سونگھی تھی۔ ایران–عراق جنگ سے سب سے اہم سبق یہ ملا کہ خطرے کا درست اندازہ لگانا لازمی ہے۔ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ مستقبل کے خطرات زیادہ تر امریکہ اور اسرائیل سے ہوں گے۔

علاقائی صورتحال، عسکری تیاری اور ممکنہ کشیدگی کے امکانات

جنرل نائینی نے 12 روزہ جنگ کے بعد مستقبل کے ممکنہ منظرنامے کے بارے میں کہا کہ ہمیں خطرات کے بارے میں کوئی تشویش نہیں۔ ہماری مسلح افواج مسلسل طاقت بڑھا رہی ہیں اور نئی حکمت عملی وضع کررہی ہیں۔ تیاری کے علاوہ ہمارا کوئی اور مشن نہیں۔ ہر شعبہ جدید حربے، ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کے ذریعے جواب دینے کی کوشش کر رہا ہے، جو 12 روزہ جنگ سے بھی آگے ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ دشمن ابھی کسی بھی نئی جنگ یا مہم جوئی کی صلاحیت سے عاری ہے۔ ان کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتیں اور قوتیں ہیں، جو انہیں کوئی انتہائی قدم اٹھانے سے روک رہی ہیں۔ جو باتیں نئی جنگ کے بارے میں کی جا رہی ہیں، وہ زیادہ تر نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں تاہم، اگر دشمن پھر سے کوئی حماقت کرے تو اسے کہیں زیادہ فیصلہ کن اور دندان شکن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم ایک پیچیدہ جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

News ID 1936552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha